Showing posts with label اختر رضا قادری. Show all posts
Showing posts with label اختر رضا قادری. Show all posts

Friday, 18 October 2024

آج کی رات ضیاؤں کی ہے بارات کی رات

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


آج کی رات ضیاؤں کی ہے بارات کی رات

فضلِ نو شاہِ دو عالمﷺ کے بیانات کی رات

شبِ معراج وہ اَوحیٰ کے اشارات کی رات

کون سمجھائے وہ کیسی تھی مناجات کی رات

چھائی رہتی ہیں خیالوں میں تمہاری زُلفیں

کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات

Thursday, 27 July 2023

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا

پر یہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب تھام کر ان کا دامن مچل جائے گا

موج کترا کے ہم سے چلی جائے گی، رُخ مخالف ہوا کا بدل جائے گا

جب اشارہ کریں گے وہ نامِ خدا، اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائے گا

یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر

حاصل زندگی ہو گا وہ دن مِرا ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائے گا

Wednesday, 26 July 2023

شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے

وہ سلطانِ زماں ہیں ان پہ شوکت ناز کرتی ہے

صداقت ناز کرتی ہے امانت ناز کرتی ہے

حمیت ناز کرتی ہے، مروت ناز کرتی ہے

شہ خوباں پہ ہر خوبی و خصلت ناز کرتی ہے

کریم ایسے ہیں وہ ان پر کرامت ناز کرتی ہے

Wednesday, 19 July 2023

منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحیٰ کر دیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


منور میری آنکھوں کو مِرے شمس الضحیٰؐ کر دیں

غموں کی دھوپ میں وہ سایۂ زلف دو تا کر دیں

جہاں بانی عطا کر دیں، بھری جنت ہبہ کر دیں

نبیؐ مختارِ کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کر دیں

جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کر دیں

زمیں کو آسماں کر دیں، ثریا کو ثریٰ کر دیں

Thursday, 13 July 2023

بوالہوس سن سیم و زر کی بندگی اچھی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بُوالہوس سُن، سیم و زر کی بندگی اچھی نہیں

انؐ کے در کی بھیک اچھی، سروری اچھی نہیں

سروری کیا چیز ہے، انؐ کی گدائی کے حضور

انؐ کے در کی بھیک اچھی، سروری اچھی نہیں

انؐ کی چوکھٹ چوم کر خود کہہ رہی ہے سروری

انِ کے در کی بھیک اچھی، سروری اچھی نہیں

Wednesday, 12 July 2023

سرور کہوں کہ مالک و مولیٰ کہوں تجھے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرور کہوں کہ مالک و مولیٰ کہوں تجھے 

باغِ خلیل کا گُلِ زیبا کہوں تجھے

حرماں نصیب ہوں تجھے امید گہ کہوں 

جانِ مراد و کانِ تمنا کہوں تجھے

گلزارِ قُدس کا گُلِ رنگیں ادا کہوں 

درمانِ دردِ بلبلِ شیدا کہوں تجھے

Monday, 26 June 2023

فرقت طیبہ کی وحشت دل سے جائے خیر سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فرقت طیبہ کی وحشت دل سے جائے خیر سے

میں مدینے کو چلوں وہ دن پھر آئے خیر سے

دل میں حسرت کوئی باقی رہ نہ جائے خیر سے

راہِ طیبہ میں مجھے یوں موت آئے خیر سے

میرے دن پھر جائیں یا رب شب وہ آئے خیر سے

دل میں جب ماہِ مدینہ گھر بنائے خیر سے

Thursday, 15 September 2022

دور اے دل رہیں مدینے سے

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دور اے دل رہیں مدینے سے

موت بہتر ہے ایسے جینے سے

انﷺ سے میرا سلام کہہ دینا

جا کے تُو اے صبا قرینے سے

ہر گل گلستاں معطر ہے

جانِ گلزارؐ کے پسینے سے

Wednesday, 14 September 2022

ترے دامن کرم میں جسے نیند آ گئی ہے

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


تِرےﷺ دامنِ کرم میں جسے نیند آ گئی ہے

جو فنا نہ ہو گی ایسی اسے زندگی ملی ہے

مجھے کیا پڑی کسی سے کروں عرضِ مدعا میں

مِری لَو تو بس انہیں کے درِ جود سے لگی ہے

وہ جہان بھر کے داتا مجھے پھیر دیں گے خالی

مِری توبہ اے خدا! یہ مِرے نفس کی بدی ہے

Tuesday, 13 September 2022

زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے

زندگی ہے نبیؐ کی نبیﷺ کے لیے

نا سمجھ مرتے ہیں زندگی کے لیے

جینا مرنا ہے سب کچھ نبیؐ کے لیے

چاندنی چار دن ہے سبھی کے لیے

ہے صدا چاند عیدالنبیﷺ کے لیے

Monday, 12 September 2022

نہاں جس دل میں سرکار دو عالم کی محبت ہے

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نہاں جس دل میں سرکارِ دو عالم کی محبت ہے

وہ خلوت خانۂ مولیٰ ہے وہ دل رشکِ جنت ہے

خلائق پر ہوئی روشن ازل سے یہ حقیقت ہے

دو عالم میں تمہاری سلطنت ہے بادشاہت ہے

خدا نے یاد فرمائی قسم خاکِ کفِ پا کی

ہوا معلوم طیبہ کی دو عالم پر فضیلت ہے

Monday, 8 August 2022

تمہارے در پہ جو میں باریاب ہو جاؤں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


تمہارے در پہ جو میں باریاب ہو جاؤں

قسم خدا کی، شہاﷺ کامیاب ہو جاؤں

جو پاؤں بوسۂ پائے حضورﷺ کیا کہنا

میں ذرّہ شمس و قمر کا جواب ہو جاؤں

مِری حقیقت فانی بھی کچھ حقیقت ہے

مروں تو آج خیال اور خواب ہو جاؤں