Wednesday, 26 July 2023

شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے

وہ سلطانِ زماں ہیں ان پہ شوکت ناز کرتی ہے

صداقت ناز کرتی ہے امانت ناز کرتی ہے

حمیت ناز کرتی ہے، مروت ناز کرتی ہے

شہ خوباں پہ ہر خوبی و خصلت ناز کرتی ہے

کریم ایسے ہیں وہ ان پر کرامت ناز کرتی ہے

جہانِ حسن میں بھی کچھ نرالی شان ہے ان کی

نبیؐ کے گل پہ گلزاروں کی زینت ناز کرتی ہے

شہنشاہِ شہیداں ہو، انوکھی شان والے ہو

حسینؑ ابن علیؑ تم پر شہادت ناز کرتی ہے

بٹھا کر شانۂ اقدس پہ کر دی شان دو بالا

نبیؐ کے لاڈلوں پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے

جبین ناز ان کی جلوہ گاہِ حسن ہے کس کی

رخِ زیبا پہ حضرت کی ملاحت ناز کرتی ہے

نگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا

ادائے سرورِ خوباں پہ ندرت ناز کرتی ہے

فدائی ہوں تو کس کا ہوں کوئی دیکھے مِری قسمت

قدم پر جس حسیں کی جانِ طلعت ناز کرتی ہے

خدا کے فضل سے اختر میں ان کا نام لیوا ہوں

میں ہوں قسمت پہ نازاں مجھ پہ قسمت ناز کرتی ہے


اختر رضا قادری بریلوی

No comments:

Post a Comment