Sunday 30 July 2023

نعت رسول کا یہ طریقہ عجب نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام

 نبی الملاحمؐ


نعتِ رسولؐ کا یہ طریقہ عجب نہیں

سمجھیں عوام داخلِ حدّ ادب نہیں

لیکن یہ طرز خاص مِرا بے سبب نہیں

شیوہ سپاہیوں کا نوائے طرب نہیں

رائج ہزار ڈھنگ ہوں ذکرِ حبیبؐ کے

شاہیں سے مانگیے نہ چلن عندلیب کے

جب بھی سپاہیوں سے پیمبرؐ کو پوچھیے

خندق کا ذکر کیجیے خیبر کو پوچھیے

بدر و احد کے قائدِ لشکرؐ کو پوچھیے

یا غزوۂ تبوک کے سرورؐ کو پوچھیے

ہم کو حُنین و مکّہ و موتہ بھی یاد ہیں

ہم امّتی بانئ رسم جہادؐ ہیں

لاکھوں درور ایسے پیمبرؐ کے نام پر

جو حرفِ لا تخف سے بناتا ہوا نڈر

اک جاوداں حیات کی بھی دے گیا خبر

یعنی خدا کی راہ میں کٹ جائے سر اگر

ہم کو یقین ہے کبھی مرتے نہیں ہیں ہم

اور اس لیے کسی سے بھی ڈرتے نہیں ہیں ہم


رحمٰن کیانی

عبدالرحمٰن کیانی

No comments:

Post a Comment