Friday, 28 July 2023

عاشور کی شب ہے تری معراج کی رات

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام

عاشور کی شب ہے تِری معراج کی رات


الٹے گئے عالم کے طبق آج کی رات

یکجا ہوئے قرآں کے ورق آج کی رات

سمجھا گیا مضمونِ ادق آج کی رات

تھے حفظ شہادت کے سبق آج کی رات

دی عالم بالا سے محمدﷺ نے ندا

راتوں میں عظیم ہے تو ہے آج کی رات

عاشور کی شب ہے تِری معراج کی رات


صادقین امروہوی

صادقین احمد نقوی

No comments:

Post a Comment