عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
ہمسر جہاں میں کب ہے رسول کریمؐ کا
ثانی کبھی ملا نہیں دُرِ یتیم کا
وہ گُلشن وقار کہ جس کے درخت پر
ہے آشیانہ بلبلِ سدرہ مقیم کا
وہ شاہ عدل دوست کہ یہ بندوبست شرع
ہے اک نمونہ آپؐ کی رائے سلیم کا
وہ ہادئ الطریق کہ جس کے کلام کا
ہر حرف رہنما ہے رہِ مستقیم کا
حاکم وہ اس جہان میں ہر جن و انس پر
قاسم وہ دین میں ہے نعیم و جحیم کا
شائق کلیم تھا سو رخ پاک شاہؐ نے
جلوہ دکھا دیا اسے حسنِ قدیم کا
میر مہدی مجروح
No comments:
Post a Comment