عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
مالک کی عیادت کا دلوں میں ہے وفور
اور شوق شہادت میں ہر اک ہے مسرور
خیموں میں ہے پھیلا ہوا ایمان کا نور
کرتی ہے جسے سلام برق سرِ طور
فوجیں گھنے جنگل میں ہوں جیسے کہ درخت
کرتے ہیں خنجروں پر صیقل بد بخت
فولاد کے خود ہیں تو آہن کے ہیں رخت
دریا پہ تو ہے فوج کا پہرا بڑا سخت
صادقین امروہوی
صادقین احمد نقوی
No comments:
Post a Comment