Thursday 27 July 2023

حجاب دل میں نہیں چہرے پر نقاب نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


حجاب دل میں نہیں چہرے پر نقاب نہیں

شعورِ عشقِ محمدﷺ تِرا جواب نہیں

میں پُر خطا ہوں گنہگار ہوں بہت، لیکن

مجھے یقین ہے مٹی مِری خراب نہیں

سخی تو اور بھی ہیں آپؐ کی حکومت میں

مگر حضورؐ کی بخشش کا بھی جواب نہیں

فضیلتوں کا عمامہ پہن کے تُوﷺ آیا

کمال و فضل میں تیرا کوئی جواب نہیں

وہ ننگے پاؤں ہے کیونکر چلے گا کانٹوں پر

نبیﷺ کا عشق اگر اس کا ہمرکاب نہیں

خمار دور سے انﷺ کا کروں گا نظارہ

انہیںؐ قریب سے دیکھوں نظر میں تاب نہیں


ستنام سنگھ خمار

No comments:

Post a Comment