عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تُوؐ نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی
آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی
تُوؐ نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا
تُوؐ نے ہر قطرے میں اک بحر کی وسعت لکھی
حُسنِ آخر نے کیا حُسن کو آخر تجھ پر
آخری رُوپ دیا، آخری سُورت لکھی
تیرے اوصاف فقط تجھ سے بیاں ہوتے ہیں
نعت خود لکھی، بہ پیرائیہ سیرت لکھی
خالد احمد تیری نسبت سے ہے خالد احمد
تُوؐ نے پاتال کی قسمت میں بھی رفعت لکھی
خالد احمد
No comments:
Post a Comment