عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ جلوۂ حق سبحان اللہ، یہ نور ہدایت کیا کہنا
جبریلؑ بھی ہیں شیدا انؐ کے، یہ شان نبوتؐ کیا کہنا
وہ کفر کی ظلمت دور ہوئی اور محفل دیں پر نور ہوئی
یہ مہر ہدیٰ سبحان اللہ، یہ صبح سعادت کیا کہنا
جس دل میں ہو پر تو کرسی و عرش اس دل کی بلندی صلِ علیٰ
جس سینے میں قرآں اترا ہو، اس سینے کی عظمت کیا کہنا
تسبیح سے دینا گونج اٹھی تکبیر کا غل تا عرش گیا
تاثیر ہدایت صل علیٰﷺ یہ جوش عبادت کیا کہنا
نغمہ ہے تیرا دلکش اکبر مضمون ہے تِرا پاکیزہ تر
بلبل کے ترانے صل علیٰ پھولوں کی لطافت کیا کہنا
اکبر الہ آبادی
No comments:
Post a Comment