Friday, 28 July 2023

جو رحمت عالم کو نبوت نہیں ملتی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


جو رحمتِ عالمﷺ کو نبوت نہیں ملتی

محشر میں کسی کو بھی شفاعت نہیں ملتی

اللہ کے محبوبﷺ سبب بن گئے، ورنہ

انسان کو معراج کی عظمت نہیں ملتی

دشمن کے ستانے پر بھی دیتے ہیں دعائیں

دنیا میں محمدﷺ سی شرافت نہیں ملتی

سرکارؐ کی سجدے میں گزر جاتی تھیں راتیں

اُمت کو مگر سجدے کی فُرصت نہیں ملتی

کر شکرِ خدا، اُمتِ احمدﷺ میں جگہ دی

ورنہ، تجھے منظر یہ سعادت نہیں ملتی


منظر بھوپالی

No comments:

Post a Comment