Saturday 29 July 2023

حسین تر پھول چن کر حق نے ایماں کی بہاروں سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


حسین تر پُھول چُن کر حق نے ایماں کی بہاروں سے

ملا دی شانِ بطحا جنتوں کے لالہ زاروں سے

ہے ممنونِ محمدﷺ مصطفیٰﷺ شانِ براہیمیؑ

وہ چاہیں تو شگفتہ پُھول پیدا ہوں شراروں سے

عرب کے کملی والے سے وہ دولت ہم نے پائی ہے

جو دولت مل نہیں سکتی جہاں کے تاجداروں سے

شبِ ہجرت محمدﷺ مصطفیٰؐ مکہ سے یوں نکلے

کہ جیسے ماہِ کامل رُونما ہو کوہساروں سے

زہے قسمت عجب شانِ فقیرانِ مدینہ ہے

خراجِ مرتبت ملتا ہے ان کو شہریاروں سے

تصور آئینہ دارِ شبِ معراج ہے گوہر

صدا صلِ علیٰ کی آ رہی ہے چاند تاروں سے


گوہر لکھنوی

No comments:

Post a Comment