Saturday, 29 July 2023

جب کہ مارے گئے دریا کے کنارے عباس

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


جب کہ مارے گئے دریا کے کنارے عباسؑ

اب نہیں تشنگی کوثر کو سدھارے عباسؑ

شہؑ نے فرمایا کہ ہے ہے مِرے پیارے عباسؑ

اب نہ جینے کا مزہ غم میں تمہارے عباسؑ

سچ تو یہ ہے جو تمہیں ہاتھ سے کھویا میں نے

زندگانی کا مزہ ہاتھ سے کھویا میں نے


واہ کیا بات ہے اے عاشق شیدا میرے

یہ جو کچھ تُو نے کیا تھا یہی لائق تھا تیرے

شمر نے چاہا بہت مجھ سے تِرا دل پھیرے

رشتہ ثابت کیا، لالچ بھی دئیے بہتیرے

لاکھ کہتا رہا وہ پر کوئی تُو مانتا تھا

اب جو کچھ تُو نے کہا پہلے ہی میں جانتا تھا


دلگیر لکھنوی

لالہ چھنو لال دلگیر

No comments:

Post a Comment