عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
کہتے تھے خود رسولؐ کہ بیٹھا ہوں قبلہ رُو
مجھ سا میرے حسینؑ کو پاؤ گے ہو بہو
عادات میں کہیں سے نہیں فرق مو بمو
دیکھو مِرے حسینؑ میں مِری ہر ایک خو
میں خود کو دیکھتا ہوں تو ہوں سر بسر حسینؑ
آئینہ درمیاں ہے اِدھر میں، اُدھر حسینؑ
بچپن کی جیسے میری ہی تصویر ہیں حسینؑ
یہ واقعہ ہے میری ہی تنویر ہیں حسینؑ
میرے ہر ایک خواب کی تعبیر ہیں حسینؑ
قرآن میرے لب پہ ہے، تفسیر ہیں حسینؑ
پیغامبر ہوں میں، میرا پیغام ہے حسینؑ
انساں کی شکل میں میرا اسلام ہے حسینؑ
شوکت تھانوی
No comments:
Post a Comment