Saturday 29 July 2023

بخت خوابیدہ جگانا ہے تو پھر نعتیں کہو

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


بختِ خوابیدہ جگانا ہے تو پھر نعتیں کہو

گھر مدینے کو بنانا ہے تو پھر نعتیں کہو

اک وسیلہ حشر کے دن ساتھ ہونا چاہیے

اپنے بگڑی کو بنانا ہے تو پھر نعتیں کہو

نعت کہنا اور پڑھنا سنتِ اسلاف ہے

اپنے شجرے کو سجانا ہے تو نعتیں کہو

اس کی تبلیغ و اشاعت لازم و ملزوم ہے

کُفر کو یکسر مٹانا ہے تو پھر نعتیں کہو

اس وسیلے سے ہی عشقِ مصطفیٰؐ کو ہے فروغ

شمعِ جاں کی لو بڑھانا ہے تو پھر نعتیں کہو

ورنہ یہ دنیا ٹھکانا معتبر ہر گز نہیں

اور ٹھکانا ہی بنانا ہے تو پھر نعتیں کہو

بارگاہِ لم یزل میں یہ وسیلہ ہے بہت

حضرتِ حق کو منانا ہے تو پھر نعتیں کہو

اے عزیزالدین خاکی غور سے سن لو یہ بات

خود کو دوزخ سے بچانا ہے تو پھر نعتیں کہو


عزیزالدین خاکی

No comments:

Post a Comment