عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
التجا بحضور شاہِ دو عالمؐ
تلاطم خیز ہے طوفانِ غم، کشمیر میں شاہاؐ
نزول صد بلا ہے دم بدم کشمیر میں شاہاؐ
نکالا گھر سے کشمیری مسلمانوں کو اور ان پر
کیا ہے دشمنِ دِیں نے ستم کشمیر میں شاہاؐ
مسلمانوں کے خوں سے سرخ ہے رنگِ شفق اس کا
زمیں خونِ شہیداں سے ہے نم کشمیر میں شاہاؐ
فلک روتا ہے خوں ان بے کسوں کی خاک تربت پر
کیا کفّار نے جن پر ستم کشمیر میں شاہاؐ
دعا ہے ناز کشمیری مسلمانوں کے حق میں یہ
ہوں ان کے آگے سر باطل کا خم کشمیر میں شاہاؐ
شورش کاشمیری
No comments:
Post a Comment