خستہ دل ہیں نہ ہمیں اور ستانا لوگو
ذکر اس کا نہ زباں پر کبھی لانا لوگو
عقل تیار تو ہے ترکِ تعلق کو مگر
اتنا آسان نہیں دل 💞 کو منانا لوگو
جا بجا ڈھونڈتی پھرتی ہیں نگاہیں جس کو
جانے کس شہر میں ہے اس کا ٹھکانہ لوگو
خستہ دل ہیں نہ ہمیں اور ستانا لوگو
ذکر اس کا نہ زباں پر کبھی لانا لوگو
عقل تیار تو ہے ترکِ تعلق کو مگر
اتنا آسان نہیں دل 💞 کو منانا لوگو
جا بجا ڈھونڈتی پھرتی ہیں نگاہیں جس کو
جانے کس شہر میں ہے اس کا ٹھکانہ لوگو
بہت سے ہم نے سمجھوتے کیے ہیں
کسی کے ساتھ اب تک یوں جیے ہیں
بہت ڈرتا ہے جو رُسوائیوں سے
مِرے اشعار تو اس کے لیے ہیں
ہمیں دیکھا تو اکثر چپکے چپکے
تمہارے چرچے لوگوں میں ہوئے ہیں
دعائیں مانگ کے دل کو قرار رہتا ہے
تِرے کرم کا ہمیں انتظار رہتا ہے
وہ میرے درد کو پڑھتا ہے میرے چہرے سے
نمی ہو آنکھ میں تو بے قرار رہتا ہے
اگر کبھی میں جِھڑک دوں کسی سوالی کو
مِرا ضمیر بہت شرمسار رہتا ہے