Showing posts with label مقصود انور. Show all posts
Showing posts with label مقصود انور. Show all posts

Friday, 16 September 2022

گلوں کی سمت بھنوروں سے زیادہ کون دیکھے گا

 گُلوں کی سمت بھنوروں سے زیادہ کون دیکھے گا

💗رخِ گُلنار پر اُلفت کاغازہ کون دیکھے گا؟💗

نظر کے سامنے جو ہے اسے سب دیکھ لیتے ہیں

کسی کے دل کے حُجرے کا تماشہ کون دیکھے گا

تمہارے بِن اداسی دن پہ اکثر چھائی رہتی ہے

شبِ فُرقت فلک پر چاند تارا کون دیکھے گا

Wednesday, 7 September 2022

میرا نہ آیا اب بھی ارادے سے باز دل

 میرا نہ آیا اب بھی ارادے سے باز دل

اس نے تو سنگ کر لیا اپنا گداز دل

پھر بھی لگائے رہتا ہوں سینے سے رات دن

ہے دل ہی زندگی میں مِری غم نواز دل

رہتی ہے نغمہ ریز ہر اک گام زندگی

چھپ کر بجاتا رہتا ہے ہر لمحہ ساز دل

Friday, 26 August 2022

محبت سے بھرے الفاظ کو پتوار کر لوں گا

 محبت سے بھرے الفاظ کو پتوار کر لوں گا

تِرے خط کو بنا کر ناؤ، دریا پار کر لوں گا

محبت کے سفر میں دونوں کی یکساں ضرورت ہے

اگر ٹوٹا یہ دل، آنکھوں کو بھی مسمار کر لوں گا

بڑی عجلت میں ہوں قدموں کو زحمت کون دیتا ہے

بلندی کے لیے زینے کو میں خودکار کر لوں گا

Tuesday, 23 August 2022

عشق محنت کا صلہ حد سے سوا مانگتا ہے

 عشق محنت کا صلہ حد سے سوا مانگتا ہے 

دل وہ مزدور ہے اجرت میں وفا مانگتا ہے 

بے سبب سڑکوں پہ آوارہ سا اک ننگا بدن 

کوئی دیوانہ ہے زخموں کی قبا مانگتا ہے 

وہ کثافت ہے ہواؤں میں کہ دم گھٹ جائے 

پھر بھی جینے کی ہر انسان دعا مانگتا ہے 

Monday, 22 August 2022

آئے ہیں دینے تسلی وہ سنبھل جانے کے بعد

 آئے ہیں دینے تسلی وہ سنبھل جانے کے بعد

زندگی کی دھوپ کا موسم بدل جانے کے بعد

ہے مِرا بھی اک مسیحا دوستو! تم دیکھنا

آئے گا لیکن وہ میرا دم نکل جانے کے بعد

عمر بھر اب قبر پر میری دعا خوانی کریں

چہرۂ اخلاص پر وہ خاک مَل جانے کے بعد