Friday, 16 September 2022

گلوں کی سمت بھنوروں سے زیادہ کون دیکھے گا

 گُلوں کی سمت بھنوروں سے زیادہ کون دیکھے گا

💗رخِ گُلنار پر اُلفت کاغازہ کون دیکھے گا؟💗

نظر کے سامنے جو ہے اسے سب دیکھ لیتے ہیں

کسی کے دل کے حُجرے کا تماشہ کون دیکھے گا

تمہارے بِن اداسی دن پہ اکثر چھائی رہتی ہے

شبِ فُرقت فلک پر چاند تارا کون دیکھے گا

محبت کا تقاضہ، بس محبت ہی محبت ہے

محبت میں زمانے کا تقاضہ کون دیکھے گا

اگر پیشِ نظر،۔ تیری نظر،۔ تیرا سراپا ہو

کسے کہتے ہیں قارونی خزانہ کون دیکھے گا

پڑھوں تم کو محبت گوشے گوشے میں نظر آئے

لفافہ کھول کر خط سادہ سادہ کون دیکھے گا

جسے دیکھو وہی کہتا ہے تم مقصود ہو میرے

کسی سے کر لیا ہے میں نے وعدہ کون دیکھے گا


مقصود انور

No comments:

Post a Comment