Sunday, 25 September 2022

سائے کی واردات سے حیران تو نہیں

 سائے کی واردات سے حیران تو نہیں

یہ دُھوپ اپنے آپ سے انجان تو نہیں

لازم ہے اس بدن سے تحیّر کشید ہو

اس حُسن کا بیان یہ مُسکان تو نہیں

آئے گا جلد ہجر کی تحویل میں وہ شخص 

خواہش ہے میری ظاہری امکان تو نہیں

ایسا نہیں کہ ڈر کے اسے پُوجنے لگوں

پتھر کا ایک شخص ہے بھگوان تو نہیں

وحشت کو زادِ شب نہ بنائیں اب اس قدر

حاشر یہ گھر ہے آپ کا، زندان تو نہیں


آفاق حاشر

No comments:

Post a Comment