عارفانہ کلام نعتیہ کلام
آ کے بیٹھے نبیؐ، معجزہ ہو گیا
وہ جو سُوکھا شجر تھا، ہرا ہو گیا
گھر سے اقصٰی، سما، سِدرۃ المنتہٰی
طے گھڑی بھر میں ہر فاصلہ ہو گیا
مثلِ سُرمہ لگا جو لعابِ نبیﷺ
عارضہ آنکھ کا پھر، ہوا ہو گیا
جس کو فیضانِ صحبت ملا آپؐ کا
با وفا ہو گیا،۔۔ با صفا ہو گیا
کام آئے گی محشر میں داور سند
"میں غلامِ حبیبِﷺ خداؐ ہو گیا”
داور نوید
No comments:
Post a Comment