Thursday, 29 September 2022

میں نے تجھے عبادت گاہوں میں تلاش کیا

کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


میں نے تجھے عبادت گاہوں میں تلاش کیا

میں نے تجھے ہر جگہ تلاش کیا

مگر تیرا پتہ نہ پایا 

جو زاہد اور متقی لوگوں سے پوچھا تو

انہوں نے رو کر اپنی بے بسی کا اظہار کیا 

جب میں نے عالم رنگ و بو کے 

تمام تفکرات کو خیر آباد کہا 

تو تجھے اپنے دل میں پایا


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی

No comments:

Post a Comment