Monday, 26 September 2022

مجھے تم پسند ہو

 ‏مجھے پسند ہے

نومبر کی پہلی بارش

سردی کی خبر دیتی ہوائیں

میرا کمرہ ادھوری شاعری

چائے کا ایک کپ میرا

دوسرا، ہمیشہ کی طرح تمہارا منتظر

اور ہاں، ان سب سے زیادہ

مجھے تم پسند ہو

اور ہماری لازوال محبت

جو موسموں اور بارشوں

کی محتاج نہیں ہے


 مریم عرفان سے منسوب

No comments:

Post a Comment