Thursday, 29 September 2022

اس کو پایا بھی اس میں کھویا بھی

اس کو پایا بھی اس میں کھویا بھی 


گم ہوئے روشنی کے سب آثار

چُھپ گیا مجھ سے میرا سایا بھی

کر گیا قتل مجھ کو دوست مِرا

نام مشکل ہے اس کا لینا بھی


اُس نے ٹھانی تھی چھوڑ جانے کی

میں نے رو رو اُسے پُکارا بھی

تھا اُسے قافلے کا ساتھ عزیز

گرچہ مُڑ مُڑ کے اُس نے دیکھا بھی


جانے والوں کو روک پایا کون

جاتا ہے دو ہزار تیرہ بھی

روک لیتا اگر یہ رُک سکتا

اس کو پایا بھی اس میں کھویا بھی


اجلال حسین

No comments:

Post a Comment