Tuesday, 27 September 2022

کوئی دم راحت جنوں کے ہاتھ سے پائیں گے کیا

کوئی دم راحت جنوں کے ہاتھ سے پائیں گے کیا

زخم بھر جائیں گے تو ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا

تنگ دستی سے میانِ گور تنگ آئیں گے کیا

ہاتھ کو جب کھینچ لیں گے پاؤں پھیلائیں گے کیا

حالِ عاشق ان کو سُننے کا مزا ہے اس قدر

ہم کہے جائیں گے جتنا، وہ کہے جائیں گے کیا

اپنے کہنے میں جب اپنا ہی دلِ مُضطر نہیں

اُس بُتِ گُمراہ کو ہم راہ پر لائیں گے کیا

دل لگی کو حُور بن جائیں گے اعمالِ نکو

کُنجِ مرقد میں اکیلے رہ کے گھبرائیں گے کیا

بھر گئے زخم جگر، ناخن سلامت ہیں تو پھر

پُھوٹ کر چھالے نہ دل میں گھاؤ پڑ جائیں گے کیا

قحط بادہ ہے یہی اے شاد! تو مثلِ کباب

فاقہ مستی میں سوائے داغ ہم کھائیں گے کیا


شاد لکھنوی

شاد پیر و میر

No comments:

Post a Comment