یہ صحرا میرا ہے جھیلم چناب اس کی طرف
تُراب میری طرف، اور آب اس کی طرف
نہ جانے کس نے بنائی ہے دوغلی تصویر
ہیں خار میری طرف اور گلاب اس کی طرف
یوں اپنا نامۂ اعمال کر لیا تقسیم
گُناہ میری طرف ہیں، ثواب اس کی طرف
یہ صحرا میرا ہے جھیلم چناب اس کی طرف
تُراب میری طرف، اور آب اس کی طرف
نہ جانے کس نے بنائی ہے دوغلی تصویر
ہیں خار میری طرف اور گلاب اس کی طرف
یوں اپنا نامۂ اعمال کر لیا تقسیم
گُناہ میری طرف ہیں، ثواب اس کی طرف
دل کے معاملات نمٹنے کی رات ہے
جو کل گیا تھا اس کے پلٹنے کی رات ہے
اس کو میں اینے ساتھ رکھوں کس طرح بھلا
یہ رات اپنے آپ سے کٹنے کی رات ہے
جب نیند آ رہی ہے تو آئیں گے خواب بھی
یعنی تبرکات کے بٹنے کی رات ہے
دیکھ بھال کر سنبھل سنبھل کر آتے ہیں
ہم تک چہرے عمر بدل کر آتے ہیں
جمے ہیں جو چہرے آنکھوں کی کوروں پہ
آؤ ان کو گیت، غزل کر آتے ہیں
جب کرنیں پانی پہ دستک دیتی ہیں
لہروں پہ گرداب اچھل کر آتے ہیں
لالچ سے اور جور و جفا سے نہیں بنی
اپنی زمین والے خدا سے نہیں بنی
خوشیوں کے ساتھ رہ نہ سکے ایک پَل کبھی
یعنی چراغیوں کی ہوا سے نہیں بنی
سُننے کی حد تلک اسے اک بار کیا سُنا
کانوں کی پھر کسی بھی صدا سے نہیں بنی
اک عمارت نئی تعمیر ہوئی جاتی ہے
شہر کی اک نئی تفسیر ہوئی جاتی ہے
اے مِرے عزمِ سفر کھینچ کہ لے جا مجھ کو
اک قسم پاؤں کی زنجیر ہوئی جاتی ہے
کھینچنے آئی ہے اب موت مِرے دامن کو
آپ کے خواب کی تعبیر ہوئی جاتی ہے
چلن اس دوغلی دنیا کا گر منظور ہو جاتا
وہ مجھ سے دور ہو جاتا میں اس سے دور ہو جاتا
ہنر ہاتھوں سے چکنے کا بچا کر لے گیا مجھ کو
بھروسے پاؤں کے رہتا تو میں معذور ہو جاتا
زمانے بھر کی باتوں کو اگر دل سے لگا لیتا
جہاں پہ دل دھڑکتا ہے وہاں ناسور ہو جاتا
کھوٹوں کو بھی کھرا بتانا پڑتا ہے
دنیا کا دستور نبھانا پڑتا ہے
اثر وقت کا چہرے پہ دکھلانے کو
آئینے⌗ کو آگے آنا پڑتا ہے
اپنی آنکھیں مریں نہ بھوکی اس خاطر
کچھ چہروں کو روز کمانا پڑتا ہے
دیکھ بھال کر سنبھل سنبھل کر آتے ہیں
ہم تک چہرے عمر بدل کر آتے ہیں
جمے ہیں جو چہرے آنکھوں کی کوروں پہ
آؤ، ان کو گیت غزل کر آتے ہیں
جب کرنیں پانی پہ دستک دیتی ہیں
لہروں پہ گرداب اُچھل کر آتے ہیں
فضا کہ ہاتھ میں رکھ کر اُڑان کی خوشبو
بدن پہ لے کہ میں اُترا تھکان کی خوشبو
میں مل رہا ہوں بہت دیر سے زمیں لیکن
پروں سے جاتی نہیں آسمان کی خوشبو
اِدھر عبور کیا پچھلی آزمائش کو
اُدھر سے آئی نئے امتحان کی خوشبو