Monday, 19 October 2026

دل وہ شعلہ ہے کہ جس سے یہ شرارے ٹوٹے

 ہم نے محکم جنہیں جانا وہ ستارے ٹُوٹے 

موج ساحل سے جو گُزری تو کنارے ٹوٹے 

اہل دل سوچ رہے ہیں یہ بڑے کرب کے ساتھ 

ہم ہی زنجیر ہوئے، دل بھی ہمارے ٹوٹے 

آج ہر ذہن میں روشن میں تفکّر کے چراغ 

دل وہ شعلہ ہے کہ جس سے یہ شرارے ٹوٹے 

آپ نے جن پہ نظر کی وہی ذرے چمکے 

ہم جنہیں دیکھ رہے تھے وہ ستارے ٹوٹے


سعید الزماں عباسی

No comments:

Post a Comment