Tuesday, 6 October 2026

کوفہ مزاج شہر میں رونے کا فائدہ

 کوفہ مزاج شہر میں رونے کا فائدہ؟

بس دیکھتے ہیں دور سے ماتم تماش بین

درویش کی دھمال پہ فتوے لگائیں گے

مرشد کے التفات سے برہم تماش بین

گھنگرو کی خستگی پہ سبھی معترض تو ہیں

ٹخنوں کے زخم دیکھتے ہیں کم تماش بین

شہر منافقین میں بدنام ہیں تو کیا؟

ہم کوچۂ صنم کے مکرم تماش بین

جلدی تھی ڈوبنے کی مجھے اس لیے وسیم

بڑھتے ہی جا رہے تھے دما دم تماش بین


وسیم اکرم جوئیہ

No comments:

Post a Comment