Friday, 2 October 2026

کب ہوئی ہے سحر ہم نہیں جانتے

 کب ہوئی ہے سحر ہم نہیں جانتے

رات ہے یا سحر ہم نہیں جانتے

کیسے ہو گی بسر ہم نہیں جانتے

آپ ہیں جان اگر تو جگر ہم بھی ہیں

فرق جان و جگر ہم نہیں جانتے

پوچھنا ہے تو پھر پوچھیے برق سے

کیوں جلا گھر کا گھر ہم نہیں جانتے

دیکھنا ہے جسے دیکھتے ہیں اسے

احتیاط نظر ہم نہیں جانتے

ہم نے اڑنا ہے مفتیؔ اڑیں گے ضرور

ریزش بال و پر ہم نہیں جانتے


سید عبدالستار مفتی

No comments:

Post a Comment