دل منتشر ہیں یوں تیری محفل کے آس پاس
تارے ہوں جس طرح مہ کامل کے آس پاس
اللہ! کیا ہوا مِری کشتی کدھر گئی
دیکھا تو تھا ابھی اسے ساحل کے آس پاس
آلودۂ غبار ہے شاید کہ روحِ قیس
پھرتا ہے اک بگولا سا محمل کے آس پاس
دل منتشر ہیں یوں تیری محفل کے آس پاس
تارے ہوں جس طرح مہ کامل کے آس پاس
اللہ! کیا ہوا مِری کشتی کدھر گئی
دیکھا تو تھا ابھی اسے ساحل کے آس پاس
آلودۂ غبار ہے شاید کہ روحِ قیس
پھرتا ہے اک بگولا سا محمل کے آس پاس
شور ہے ہر طرف سحاب سحاب
ساقیا! ساقیا!۔ شراب! شراب
آبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت
پانی پانی ہے، اور شراب شراب
رِند بخشے گئے قیامت میں
شیخ کہتا رہا؛ حساب حساب
کافی کا ٹائٹل
جند سولاں دے وات نیں
ڈتڑی بِرہوں برات نیں
کڈیں ڈینہہ ڈوکھاندا سر تے
کڈیں غماں دی رات نیں
اردو ترجمہ
دل ہے کہ مِرا سوز محبت میں پھنسا ہے
کافی کا ٹائٹل
نینہہ لایُم کارن سُکھ وے میاں
پے پلڑے ڈوڑے ڈُکھ وے میاں
نہ خواہش دنیا دولت دی
نا شاہی شوکت صولت دی
ہے ہک دیدار دی بھُکھ وے میاں
اردو ترجمہ
عشق کرنا نہیں آسان میاں
شرار و برق میں پنہاں تِرے جلال کا رنگ
گلوں پہ چھایا ہوا ہے تِرے جمال کا رنگ
فلک کے چاند ستاروں میں بھی نمایاں ہیں
تِرے کمال کی صورت مِرے خیال کا رنگ
🔴 یہ کون کھیل گیا آسمان پر ہولی
شفق کے دامنِ رنگیں میں ہے گُلال کا رنگ
دل دل ہی رہے گا گلِ تر ہو نہیں سکتا
خوں ہو کے بھی منظورِ نظر ہو نہیں سکتا
جو ظلم کیا، تُو نے کیا بے جگری سے
ایسا تو کسی کا بھی جگر ہو نہیں سکتا
تھک تھک کے تِری راہ میں یوں بیٹھ گیا ہوں
گویا کہ بس اب مجھ سے سفر ہو نہیں سکتا