رنگ لائی دعا معجزہ ہو گیا
جو نہیں تھا میرا وہ میرا ہو گیا
ساتھ جینا ہے اور ساتھ مرنا ہے اب
فیصلہ کر لیا،۔ فیصلہ ہو گیا
ایسا لگتا ہے تم کو نظر لگ گئی
تم تو ایسے نہ تھے، تم کو کیا ہو گیا
رنگ لائی دعا معجزہ ہو گیا
جو نہیں تھا میرا وہ میرا ہو گیا
ساتھ جینا ہے اور ساتھ مرنا ہے اب
فیصلہ کر لیا،۔ فیصلہ ہو گیا
ایسا لگتا ہے تم کو نظر لگ گئی
تم تو ایسے نہ تھے، تم کو کیا ہو گیا
چلی ہے نسیمِ سحر دِھیرے دِھیرے
گُلوں پر کرے گی اثر دھیرے دھیرے
تمہاری محبت میں ہم مر مِٹیں گے
مگر تم کو ہو گی خبر دھیرے دھیرے
ابھی شادماں ہو میری زندگی پر
بہاؤ گے آنسو مگر دھیرے دھیرے
سارے جہاں کو ان کا خریدار دیکھ کر
ڈر لگ رہا ہے مصر کا بازار دیکھ کر
میں اڑ رہی ہوں چاند ستاروں کے باغ میں
ہونٹوں پہ تیرے پیار کا اظہار دیکھ کر
آنکھوں میں آج اس کے سمندر ہے موجزن
پتھر پگھل رہا ہے میرا پیار دیکھ کر
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اگر عنایتِ شاہِ امام ہو جائے
تو میرا ان کی کنیزوں میں نام ہو جائے
میں صبح طیبہ پھر ایک بار دیکھ لوں یا رب
پھر اس کے بعد نگاہوں کی شام ہو جائے
تمہارے شہرِ مقدس میں اے رسولِ کریم
قبول میرا درد و سلامﷺ ہو جائے
عجب حال ہے میرے دل کی خوشی کا
ہوا ہے کرم مجھ پہ جب سے کسی کا
محبت مِری یہ دُعا مانگتی ہے
تِرے ساتھ طے ہو سفر زندگی کا
نہ دو مجھ کو پیغامِ ترکِ تعلق
کچھ احساس کر لو مِری بے بسی کا