Showing posts with label ارمان جودھپوری. Show all posts
Showing posts with label ارمان جودھپوری. Show all posts

Friday, 27 June 2025

نہ پوچھ مجھ سے تو کیسے کہاں سے لڑنا ہے

 نہ پوچھ مجھ سے تو کیسے کہاں سے لڑنا ہے

زمیں پہ رہ کے مجھے آسماں سے لڑنا ہے

ہماری ضد ہے کہ ہم کو فلاں سے لڑنا ہے

سمجھ میں آتا نہیں ہے کہاں سے لڑنا ہے

یہ شہریار ہی میرے چمن کا دشمن ہے

اسی لیے تو غم بوستاں سے لڑنا ہے

Friday, 27 December 2024

حال بدلا ہی نہیں اب تک دل دلگیر کا

 حال بدلا ہی نہیں اب تک دل دلگیر کا

کچھ سبب بتلائیے گا آپ اس تاخیر کا

ہم فنا کی حد سے آگے بڑھ گئے تھے عشق میں

اس سے آگے کیا لکھیں ہم قصہ اب تدبیر کا

میں بہا آیا ہوں خط گنگا میں اپنے پیار کے

جو کلیجہ سے لگی ہے کیا کروں تصویر کا

Tuesday, 3 December 2024

چاندنی رات میں تاروں کی کہانی لکھی

 چاندنی رات میں تاروں کی کہانی لکھی

جلوۂ جاناں کی ہر ایک نشانی لکھی

ہو کے حاصل نہ ہوئی ایسی سیانی لکھی

تم کو اک حاجتِ ناکام زبانی لکھی

میں نے ہر وقت نیا درد سہیجا دل میں

اس نے افسوس مِری بات پرانی لکھی

Monday, 12 July 2021

قدرت کی عدالت میں کانٹوں کی شکایت ہے

 قُدرت کی عدالت میں کانٹوں کی شکایت ہے

ہر باغ میں پھولوں کی فطرت میں رعونت ہے

سمجھا دو فرشتوں کو کس کی مجھے حسرت ہے

ہوں جس کا تمنائی،۔ نام اس کا محبت ہے

اس درجہ محبت ہے اک دُوجے سے دونوں کو

میں اس کی ضرورت ہوں وہ میری ضرورت ہے