Showing posts with label تصدق حسین. Show all posts
Showing posts with label تصدق حسین. Show all posts

Friday, 18 June 2021

موج دریا اے حسیں ساحل مگر سوتا ہے تو

 موجِ دریا


اے حسیں ساحل مگر سوتا ہے تُو

تیرے حُسنِ بے خبر پر میری بیداری نثار

میرے قطروں کی جبیں

مضطرب سجدوں کی دنیائے ناز

آستانِ ناز پر زوقِ عبادت کا ہجوم

Thursday, 17 June 2021

محبت غم ہے عشق اک روگ ہے

 محبت


محبت غم ہے

عشق اک روگ ہے

یہ کج نگاہی اہلِ دنیا کی

تمہیں ذوقِ تصوف اور کچھ شاید کہے لیکن

مجھے باور کرو گی

Wednesday, 16 June 2021

کتبہ میں نے دیکھے تیس سال پے بہ پے فاقے

کتبہ


 شیر دل خاں 

میں نے دیکھے تیس سال 

پے بہ پے فاقے مسلسل ذلتیں 

جنگ 

روٹی 

سامراجی بیڑیوں کو وسعتیں دینے کا فرض 

قرباں گاہ امن کھیت سوتے ہیں فضا میں کرگسوں کا

 قرباں گاہِ امن


کھیت سوتے ہیں

فضا میں کرگسوں کا ایک جھُنڈ

تیرتا آتا ہے منڈلاتا ہوا

سوئی زمیں

آنکھ میں تنہائیوں کی وُسعتیں

جھونپڑی میں ایک ماں

Tuesday, 15 June 2021

چاند آج کی رات نہیں نکلا

 چاند آج کی رات نہیں نکلا

وہ اپنے لحافوں کے اندر چہرے کو چھپائے بیٹھا ہے

وہ آج کی رات نہ نکلے گا

یہ رات بلا کی کالی رات

تارے اسے جا کے بلائیں گے

صحرا اسے آوازیں دے گا