Wednesday, 16 June 2021

کتبہ میں نے دیکھے تیس سال پے بہ پے فاقے

کتبہ


 شیر دل خاں 

میں نے دیکھے تیس سال 

پے بہ پے فاقے مسلسل ذلتیں 

جنگ 

روٹی 

سامراجی بیڑیوں کو وسعتیں دینے کا فرض 

سو رہا ہوں اس گڑھے کی گود میں 

آفتابِ مصر کے سائے تلے 

میں کنوارا ہی رہا 

کاش میرا باپ بھی 

اف کنوارا 

کیا کہوں


تصدق حسین خالد

No comments:

Post a Comment