برائے فروخت
یہ سب سے بڑا ہے
یہ سب جانتا ہے
تمہارا مقدر بدل سکتا ہے
اور تو اور تخلیق کار اور مصور بھی ہے
یہ کرشمے بھی کر سکتا ہے
اس سے ہر چیز ڈرتی ہے
طاقت میں سب سے زیادہ ہے
یہ کل بتا سکتا ہے
رات کو دن بنا سکتا ہے
کچھ بھی کر سکتا ہے
جو خریدے گا وہ یاد رکھے گا
قیمت کوئی بھی نہیں ہے
یہ مت سوچیے فلسفہ بیچنا ہے
مجھے صرف اپنا خدا بیچنا ہے
شہباز مہتر
No comments:
Post a Comment