Tuesday, 29 June 2021

جب ملاقات کرنا پڑتی ہے

 جب ملاقات کرنا پڑتی ہے

تب ہمیں رات کرنا پڑتی ہے

آپ جیسوں کے پاس آنکھیں ہیں

ہمیں تو بات، کرنا پڑتی ہے

وہ محبت ہوئی تھی اس کے ساتھ

جو تِرے ساتھ کرنا پڑتی ہے

اس کو گھر سے نکالنے کے لیے

رب کو برسات کرنا پڑتی ہے

کسی سے پھر کبھی نہ ملنا ہو تو

اک ملاقات کرنا پڑتی ہے


شہباز مہتر

No comments:

Post a Comment