Tuesday, 29 June 2021

رویا کرو کہ رونے سے بڑھتی ہے عمر اور

 رویا کرو کہ رونے سے بڑھتی ہے عمر اور

اندر کے داغ دھونے سے بڑھتی ہے عمر اور

مت دوریاں بڑھا کہ تجھے علم خوب ہے

اک تیرے پاس ہونے سے بڑھتی ہے عمر اور

یہ سوچ کر ہی جاگتا رہتا ہوں رات بھر

میں نے سنا ہے سونے سے بڑھتی ہے عمر اور

دل تیرے واسطے ہے سو ہم مر بھی جائیں خیر

تیری تو اس کھلونے سے بڑھتی ہے عمر اور

گِریہ کے ڈھیر سارے فوائد ہیں، ایک یہ

مٹی میں اشک بونے سے بڑھتی ہے عمر اور


فرخ عدیل

No comments:

Post a Comment