Tuesday, 29 June 2021

عشق کی تیز دھار ہوتی ہے

 موت آ کر سوار ہوتی ہے

عشق میں جب بھی ہار ہوتی ہے

جو محبت مٹائے دنیا سے

بات اس کی شرار ہوتی ہے

موت ہے کھیل عشق کا یارو

زندگی تو شکار ہوتی ہے

سیکھ لے جینا جو خزاؤں میں

اس کی دشمن بہار ہوتی ہے

لاکھ سمجھایا تھا تجھے واصل

عشق کی تیز دھار ہوتی ہے


مبشر واصل 

No comments:

Post a Comment