Tuesday 29 June 2021

لاک ڈاون میں جنم دن

 لاک ڈاون میں جنم دن


تمہارے لیے پھول چنتے ہوئے 

نظم لکھتے ہوئے یاد آیا

کہ تم دور ہو میری آنکھوں سے 

اور میرے ہونٹوں سے اور میری بانہوں سے

لیکن مِرے روز و شب کی بساطِ سفید و سیہ پر 

سبھی گھر تمہاری ہنسی اور ہونے سے آباد ہیں

قید خانے میں ہر دن تمہارے لبوں سے نکلتا ہے اور 

رات پلکوں سے ہوتی ہوئی 

گھور آنکھوں کے پاتال میں جا کے گرتی ہے 

سچ کہہ رہا ہوں

بہت دور ہو

اور اس بار رستے لپیٹے گئے ہیں

سنو فاصلہ اس دفعہ میل کے پتھروں سے نہیں کٹ رہا

کیونکہ وہ کاٹ کر تم تک آنے سے 

پچھلی دفعہ مجھ کو کوئی نہیں روک پایا تھا

سو فاصلہ تو یقیناً بہت بڑھ گیا ہے

مگر، یاد رکھنا

یہ سب ختم ہوتے ہی میں تم سے ملنے

تمہیں چومنے

تم کو بانہوں میں بھرنے چلا آؤں گا

تم فقط یہ کرو

خود کو زندہ رکھو 

اور تب تک مِری نظم تحفہ سمجھ لو


ذیشان حیدر نقوی

No comments:

Post a Comment