Monday, 28 June 2021

عجب ہیں جن کو محبت گناہ لگتی ہے

 سفید چیز بهی ان کو سیاه لگتی ہے

عجب ہیں جن کو محبت گناہ لگتی ہے

سنو ہر ایک شکستہ بدن سے مت کھیلو

کسی کسی کی بڑی سخت آہ لگتی ہے

کسی کا رونا بھی لگتا ہے قہقہہ تم کو

کسی کی آہ بھی اب تم کو واہ لگتی ہے 

کبھی کبھی تو ہمیں اپنے دل کی دھڑکن بھی

ہر اک محاذ پہ ہاری سپاہ لگتی  ہے

وہ دکھ بھی دل میں ہیں جن کو کوئی نہیں رکھتا

یہ جھونپڑی انہیں جائے پناہ لگتی ہے


صغیر صفی

No comments:

Post a Comment