Wednesday, 30 June 2021

ہم دونوں کتنے بدل گئے ہیں

 ہم دونوں کتنے بدل گئے ہیں


شادی کے بعد تم نے، میں نے

ایک دوسرے کو اتنے بوسے نہیں دیئے

جتنے شادی سے پہلے فون کے رسیور کو

ایک دوسرے کے ہونٹ جان کر دیتے تھے

اب تمہارے بن ٹھن کر سامنے بیٹھنے سے

زیادہ خوشی

تنخواہ میں انکریمنٹ لگنے سے ہوتی ہے

تمہارا حسن، تمہارا جسم

تعریف نہ کرنے والی

میری بے رخی پہ حیران ہے

اب تمہیں میرے دفتر سے لوٹنے کا نہیں

ٹی وی کے کسی کھیل کا انتظار ہوتا ہے

اب تم مجھے

مِس کرنے کے ایس ایم ایس نہیں

گھر کا سودا سلف لانے کے

ایس ایم ایس کرتی ہو

ہم دونوں کتنے بدل گئے ہیں

ملنے سے بچھڑ گئے ہیں


امر پیرزادہ

No comments:

Post a Comment