عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ حسن و رنگ، یہ نور و نکھار آپﷺ سے ہے
حسین کعبہ، حسیں ہر بہار آپﷺ سے ہے
سکوں زمیں کو، فلک کو قرار آپﷺ سے ہے
ثباتِ عالمِ ہژدہ ہزار آپﷺ سے ہے
یہ کہکشاں، یہ ستارے، یہ پھول، یہ غنچے
یہ کائنات جناں در کنار آپﷺ سے ہے
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ حسن و رنگ، یہ نور و نکھار آپﷺ سے ہے
حسین کعبہ، حسیں ہر بہار آپﷺ سے ہے
سکوں زمیں کو، فلک کو قرار آپﷺ سے ہے
ثباتِ عالمِ ہژدہ ہزار آپﷺ سے ہے
یہ کہکشاں، یہ ستارے، یہ پھول، یہ غنچے
یہ کائنات جناں در کنار آپﷺ سے ہے
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نعتِ حبیبﷺ کہیے کہ حمدِ خدا بھی ہے
توصیف مصطفیٰﷺ کی، خدا کی ثناء بھی ہے
تُو اصلِ کُنْ ہے، حاصلِ ہر مُدعا بھی ہے
اے مبتدائے خلق، تُو ہی منتہا بھی ہے
سر تا پا تُو بشر ہے، بشر سے سوا بھی ہے
یعنی، تمام مظہرِ عینِ خدا بھی ہے
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہے تشنۂ تکمیل مدینے کی تمنا
اے موت ابھی اور ہے جینے کی تمنا
بس اکِ تمنا ہے، قرینے کی تمنا
وہ صرف تمنا ہے مدینے کی تمنا
اللہ غنی! رفعتِ ایوانِ محمدﷺ
ہے عرشِ الہیٰ کو بھی زینے کی تمنا
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو
تنکے میں جان ڈالنے تمہیں تو ہو
پُرساں جہاں میں جن کا نہ کوئی، نہ سرپرست
ان بے کسوں کو پالنے والے تمہیں تو ہو
لے ڈوبنے کو تھی جنہیں دل کی شکستگی
آقاﷺ! انہیں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو