Showing posts with label حسرت شادانی. Show all posts
Showing posts with label حسرت شادانی. Show all posts

Friday, 22 August 2025

ذکر توبہ چھوڑ کر اب جام کی باتیں کریں

 ذکرِ توبہ چھوڑ کر اب جام کی باتیں کریں

اہلِ غم کو چاہیے کچھ کام کی باتیں کریں

چھیڑ کر اے ہم نفس! دل کے شکستہ ساز سے

ابتدائے عشق میں، انجام کی باتیں کریں

آؤ مل کر آج ہم بھی اے اسیرانِ قفس

انقلابِ صبحِ خوں آشام کی باتیں کریں

Wednesday, 18 June 2025

نور سراپا نور مجسم صلی اللہ علیہ و سلم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نور سراپا نور مجسم صلی اللہ علیہ و سلم

شافع اُمت، رحمت عالم صلی اللہ علیہ و سلم

شانِ نبوت لے کر آئے، شمع ہدایت لے کر آئے

اُمت کے دم ساز و ہمدم صلی اللہ علیہ و سلم

کالی کملیا اوڑھنے والے، ظلمت کا رخ موڑنے والے

ہادئ دیں، انسانِ مکرم، صلی اللہ علیہ و سلم

Saturday, 24 April 2021

شام غم آنکھوں سے آنسو آستیں پر گر پڑے

شامِ غم آنکھوں سے آنسو آستیں پر گِر پڑے

یا کہ تھے دامن میں کچھ موتی زمیں پر گر پڑے

پی کے ہم بیرونِ مے خانہ زمیں پر گر پڑے

ہم کو گِرنا تھا کہیں اور ہم کہیں پر گر پڑے

سُوئے منزل تیزگامی تھی کہ تھا وحشت کا جوش

کیا خبر ہم کب بڑھے اور کب زمیں پر گر پڑے