Showing posts with label مضطر جونپوری. Show all posts
Showing posts with label مضطر جونپوری. Show all posts

Saturday, 29 June 2024

بس وہی انسان با توقیر ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بس وہی انسان با توقیر ہے

جس کے دل میں الفت شبّیرؑ ہے

مدح سرورؑ میں ہماری شاعری

عشق کے قران کی تفسیر ہے

چشمِ ابراہیمؑ اور روئے حسینؑ

خواب ہے اور خواب کی تعبیر ہے

Wednesday, 26 June 2024

خطبوں سے علی کے خالق کے فرمان کی خوشبو آتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خطبوں سے علیؑ کے خالق کے فرمان کی خوشبو آتی ہے

جب نہج بلاغہ پڑھتا ہوں، قرآن کی خوشبو آتی ہے

قرآن کا ہر ایک پارہ ہے معمور علیؑ کی مدحت سے

ہر سورے سے ہر آیت سے عرفان کی خوشبو آتی ہے

یہ سچ ہے علیؑ کا چہرہ ہی اللہ کا چہرہ ہے، لیکن

چہرے کے پسینے سے خونِ عمران کی خوشبو آتی ہے

Sunday, 16 June 2024

وہ مئے پلا جو نازش آب زلال ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

ساقی نامہ


وہ مئے پلا جو نازشِ آبِ زُلال ہے

کعبہ میں جس کا بیٹھ کے پینا حلال ہے

جو رنگ و بُو میں آپ ہی اپنی مثال ہے

وابستہ جس سے اہلِ سخن کا کمال ہے

قطروں میں جس کے جوشِ ولائے امیر ہے

قربان جس پر ساقیٔ بزمِ غدیر ہے

Saturday, 15 June 2024

گود میں آمنہ کی آج نور خدا ہے جلوہ گر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گود میں آمنہؑ کی آج نُور خدا ہے جلوہ گر

خانۂ عبد مُطلب رشک جناں ہے سر بسر

قلعۂ کفر و شرک کا نام جہاں سے مٹ گیا

ظلمت شب فنا ہوئی پھیلی تجلئی سحر

جس کی ہوئی ہے پرورش بنت اسد کی گود میں

کھیلنے کے لیے ملا وارث مُطلب کا گھر

Friday, 14 June 2024

صلح فرمائی حسن نے اک نئے انداز کی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت در مدح امام حسنؑ


صلح فرمائی حسنؑ نے اک نئے انداز کی

توڑ دی قوّت سیاست کے پرے پرواز کی

ہو گئی واضح حقیقت سلطنت کے راز کی

دھجّیاں کیا کیا اُڑیں دامانِ بدعت ساز کی

فکر خاطی شاملِ اسلام ہو سکتی نہیں

ایک ہے صلح حدیبۂ ہو یا صلح حسنؑ