عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
خطبوں سے علیؑ کے خالق کے فرمان کی خوشبو آتی ہے
جب نہج بلاغہ پڑھتا ہوں، قرآن کی خوشبو آتی ہے
قرآن کا ہر ایک پارہ ہے معمور علیؑ کی مدحت سے
ہر سورے سے ہر آیت سے عرفان کی خوشبو آتی ہے
یہ سچ ہے علیؑ کا چہرہ ہی اللہ کا چہرہ ہے، لیکن
چہرے کے پسینے سے خونِ عمران کی خوشبو آتی ہے
حیدرؑ کی ولادت سے پہلے قبضہ تھا بُتوں کا کعبے پر
اب کعبے کی دیوارں سے ایمان کی خوشبو آتی ہے
ہاں اوڑھ کے مُرسلؐ کی چادر جو ہجرت کی شب سویا تھا
بستر کے محمدﷺ کے اب اُس ذیشان کی خوشبو آتی ہے
مضطر جونپوری
عباس حیدر زیدی
No comments:
Post a Comment