عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دیکھ لو توریت میں انجیل میں قرآن میں
آیتیں ہی آیتیں ہیں سیدہ کی شان میں
صحن میں والشمس ہے اور والضحا دالان میں
دین روشن ہو رہا ہے خانۂ عمران میں
ہم عشیرہ سے چلے ہیں لے کے سامان نجات
اب اسے کھو لیں گے جا کر حشر کے میدان میں
ہم حسینی ہیں ہمیں کیا فکر زاد راہ کی
انما سامان میں ہے، ھل اتا سامان میں
اس سعادت کے لیے اک شرط ہے دیوانگی
جو نہ ہو بہلول اس کو کیا ملے قرآن میں
مفتئ دیں ہو تِرا ایمان بھی دو آتشہ
کل ایمان کی مودت ہو اگر ایمان میں
ایسے آنسو کیا بندھیں گے ضبط کے بندھن کے ساتھ
ہر گھڑی رہتا ہو اک رومال جن کے دھیان میں
سیدہ کی گود گا فیضان ہے ذبحِ عظیم
ورنہ کب تھی کربلا انسان کے امکان میں
عباس حیدر زیدی
No comments:
Post a Comment