گو اس سے اب مرا کوئی رابطہ نہیں ہوتا
جدا وہ ہو کے بھی مجھ سے جدا نہیں ہوتا
وہ چند بول محبت سے ٹھیک ہو جائے
جو کھاد، پانی، دوا سے ہرا نہیں ہوتا
پرانی چیز ہمیشہ پرانی رہتی ہے
نئے لباس سے انساں نیا نہیں ہوتا
یہ لوگ جتنا بھی اچھا، برا کہیں، حاتم
کسی کے کہنے سے اچھا برا نہیں ہوتا
بلال حاتم
No comments:
Post a Comment