عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دامن میں ہے خزینۂ عرفان فاطمہؑ
کتنے امیر ہیں یہ غریبان فاطمہؑ
رکھا تھا آیتوں نے جسے تول تول کر
تھا گھر میں فاطمہؑ کے وہ سامان فاطمہؑ
نان و نمک یہیں سے ملتا ہے خلق کو
گھر ہے نبیﷺ کا خاصۂ خاصان فاطمہؑ
یہ گھر وہ ہے جہاں شہؐ کون و مکاں کے ساتھ
قرآن سُننے آتا تھا قرآن فاطمہؑ
تفسیر کی کتاب سے ام الکتاب کی
قرآن پہ کم نہیں ہے یہ احسان فاطمہؑ
تاریخ کیا بتائے گی دوزخ بتائے گی
کس حال میں ہیں مُنکر احسان فاطمہؑ
کچھ اور چاہنے کی ضرورت نہیں ہمیں
ہم چاہتے ہیں سایۂ دامان فاطمہؑ
اتنی مماثلت ہو تو پھر کیا بتائیں ہم
فضہ ہیں یہ کہ شمع دبستان فاطمہؑ
یہ مجلس حسینؑ تو مجلس ہی اور ہے
یاں میزبان ہوتے ہیں مہمان فاطمہؑ
عباس حیدر زیدی
No comments:
Post a Comment