Monday, 24 June 2024

ہو زمیں اک یہ غم سمونے کو

 ہو زمیں اک یہ غم سمونے کو

میں ہوں تیار بیج بونے کو

آنکھ باقی تو میری بنجر تھی

چُھو گیا نم جو ایک کونے کو 

وقت اک آ گیا تھا ایسا بھی 

بس تُو ہی بچ گیا تھا کھونے کو 

چار کندھے تو غیر دے دیں گے 

ایک کندھا ہو یار رونے کو

میں نے تو فطرتاً نہیں روکا

بیج ہیں شک کا یار بونے کو

رات ٹھہرا بھی تو نہیں سکتی 

ایک بستر ہے پاس سونے کو

میرے دل میں جو ہول اٹھا ہے 

کچھ نا کچھ تو ہے یار ہونے کو


حورعین علی

No comments:

Post a Comment