عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مقیم کوئی نہ تھا پر مقام تھا پہلے
علیؑ کے آنے کا یوں اہتمام تھا پہلے
خوشی سے پھولے سماتا نہیں ہے اب کعبہ
نہ اس طرح یہ کبھی شاد کام تھا پہلے
علیؑ نے آ کے اسے محترم کیا ورنہ
خدا کے گھر کا نہ یوں احترام تھا پہلے
علیؑ کے لہجے میں نہج البلاغہ سے جو ہوا
بجز کلامِ خدا یوں کلام تھا پہلے؟
علیؑ کی نسبتِ اطہر خواص میں لائی
وگرنہ میثمِ تمارؒ عام تھا پہلے
نہ کوئی پہلے محمدؐ تھا دہر میں تسنیم
علیؑ نہ تھا کوئی، مولا کا نام تھا پہلے
تسنیم عباس قریشی
No comments:
Post a Comment