عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بامِ نوا
وہ کہ جو لفظوں کو اُن کی اِنتہا تک لے گئی
جو علیؐ کے بعد لہجے کو خُدا تک لے گئی
انتقامِ خونِ سرورؐ جب تھا اپنے اوج پر
وہ ہجومِ غیظ کو فرشِ عزا تک لے گئی
ساکت و صامت کھڑے تھے آیتوں کے کاروں
وہ زباں دے کر اِنہیں بامِ نوا تک لے گئی
مشورہ کرنے لگا اس سے امامِ وقت بھی
جب وہ خود کو افتخارِ انبیاء تک لے گئی
دل کے ٹُکڑے دے دئیے کاظم خُدا کی راہ میں
دشت میں اس کو سخاوت "ھل اتیٰ" تک لے گئی
کاظم جرولی
No comments:
Post a Comment